جمشید اقبال چیمہ

جزوی لاک ڈائون میں مزید توسیع کا فیصلہ مشاور ت سے کیا گیا ہے ‘جمشید اقبال چیمہ

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، سیکرٹری جنرل انصاف ویلفیئر ونگ کے جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ جزوی لاک ڈائون میں مزید توسیع کا فیصلہ مشاور ت سے کیا گیا ہے ،عوام اور کاروبارکھولنے والے تاجر وںکو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این ا ے 127کے پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور جزوی لاک ڈائون میں مزید دو ہفتے توسیع کا فیصلہ انتہائی مشکل حالات میں کیا ہے ۔ حکومت تاجروں کی مشکلات سے آگاہ ہے لیکن موجودہ حالات میں ہم سب کو ملک کی خاطر سمجھوتہ کرنا ہوگا کیونکہ اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اورکاروبار کھولنے والے تاجروں سے اپیل ہے کہ کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے لئے مرتب کئے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوں کیونکہ ابھی کورونا کا خطرہ ٹلانہیں ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ حکومت نے رمضان المبارک کے سلسلہ میں منصوبہ بندی شروع کر دی ہے اور اس کیلئے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے مختلف انڈسٹریز سے بات چیت جاری ہے، گھی اور کوکنگ آئل بنانے والی کمپنیوںنے رمضان المبارک میں قیمتیں کم کر کے عوام کو ریلیف دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مشکل وقت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ہمیں ایک قوم بننا ہوگا اور اسی کے ذریعے ہی ہم دنیا میں ایک مہذب قوم کے طو رپر ابھر کر سامنے آسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں