جرمنی

جرمنی کا اردن کے لیے بین الاقوامی امداد برائے مہاجرین میں اضافے کا مطالبہ

برلن(عکس آن لائن):جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے اردن کے لیے بین الاقوامی امداد برائے مہاجرین میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر خارجہ بیئربوک نے اردن کے دارالحکومت عمان میں ایک شامی مہاجر کیمپ کا دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کے دنوں میں اردن میں کئی سکول بند ہوئے تھے جبکہ بعض سکول تو گزشتہ 18 ماہ سے بند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی تعلیم کے شعبے میں معاونت کر ے گا تاکہ بچے دوبارہ سکول جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردن کے لیے عالمی امداد نہ صرف جاری رہنا چاہیے بلکہ اس میں اضافہ ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں