جرمنی

جرمنی کاچین کی حکومت کیساتھ مشاورت کا دفاع

برلن (عکس آن لائن )وفاقی جرمن حکومت نے جرمنی اور چین کے مابین حکومتی مشاورت کا دفاع کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برلن حکومت کے ترجمان اشٹیفن زائبرٹ نے کہا کہ شہری اور انسانی حقوق سے متعلق جرمن حکومتی موقف ڈھکا چھپا نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود کوشش یہ ہے کہ چین کے ساتھ مشاورت سے تحفظ ماحول اور معیشت جیسے اہم شعبوں میں تبادلہ خیال کے ساتھ ٹھوس انداز میں آگے بڑھا جا سکے۔

چینی جرمن حکومتی مشاورت کا چھٹا دور شروع ہوگیا۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعث یہ مشاورت ایک ویڈیو کانفرنس کی صورت میں کی جا رہی ہے۔ اس میں چین اور جرمنی اپنی اپنی کابینہ کے ساتھ شریک ہوں گے اور اس کی صدارت جرمن چانسلر میرکل اور چینی وزیر اعظم لی کیچیانگ مل کر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں