جرمنی

جرمنی، پابندیوں میں مزید نرمی، بچوں کی سکولوں میں واپسی کا آغاز

برلن (عکس آن لائن) جرمنی میں کورونا وائرس کی وجہ سے کیے گئے لاک ڈاون میں مزید نرمی کر دی گئی ہے ابتدائی مرحلے میں چھوٹے کاروبار کو کھولنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم اب جرمن حکومت نے کچھ سکولوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی ہے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی میں کچھ سکولوں اور کاروبار کے کھلنے کے ساتھ ہی حالات معمول کی طرف واپس لوٹ رہے ہیں ، ابتدائی مرحلے میں جرمن حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد کچھ چھوٹے کاروبار جیسے بال کاٹنے کی دکانیں ،بیوٹی سیلون ، کھانے پینے کی دوکانیں تقریبا ًدو ماہ کی بندش کے بعد بہت سے علاقوں میں دوبارہ کھولنے کی اجازت دی تھی اب حکومت کی جانب سے کچھ سکولوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن ان ہدایات کے ساتھ کہ تمام سکولز معاشرتی دوری کے قوانین پر مکمل طور پر عمل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں