تیل و گیس

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ

لاہور( عکس آن لائن)ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیل و گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔ترجمان پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق ملک میں تیل و گیس کے شعبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، سرکاری کمپنی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے حکومت اور شیئر ہولڈرز کو آگاہ کردیا۔

اعلامیے کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، جدید طریقوں سے تلاش کے نتیجے میں تیل کی پیداوار میں 530 بیرل یومیہ اضافہ ہوا۔

پی پی ایل اعلامیے کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنے سے گیس کی یومیہ پیداوار 17 ایم ایم سی ایس ایف ڈی بڑھ گئی، اہم کامیابی سے ملک میں تیل و گیس کی طلب طلب و رسد میں فرق کم ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں