عارف لوہار

جدید دور کے باوجود آج بھی فوک موسیقی کو پسند کیا جاتا ہے’ عارف لوہار

لاہور(عکس آن لائن)نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ جدید دور کے باوجود آج بھی فوک موسیقی کو پسند کیا جاتا ہے، چاروں صوبوں کی فوک موسیقی کا اپنا الگ انداز ہے اور ہر انداز ایک سے بڑھ کر ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے کہا کہ پنجاب کی فوک گلوکاری کو نہ صرف چاروں صوبوں بلکہ بیرون ممالک بھی پسند کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فوک گلوکاری کی شاعری میں محبت کی چاشنی ہوتی ہے جو جلد دلوں میں گھر کرجاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد کی وارثت کو لے کر بڑھ رہا ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ اس میں ان کے فن کا رنگ نمایاں ہو ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں