وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ

جدید ترین ریسکیو سروس کا قیام سندھ کی ترقی کی جانب پہلا قدم ہے، وزیراعلی سندھ

کراچی (نمائندہ عکس ) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جدید ترین ریسکیو سروس کا قیام سندھ کی ترقی کی جانب پہلا قدم ہے۔ کے ایم سی اسپورٹس کامپلیکس میں ریسکیو 1122 کا افتتاح کیا گیا، اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں نئی ایمبولینس سروس کے آغاز سے بہت خوشی ہوئی، جدید ترین ریسکیو 1122 سروس کا قیام سندھ کی ترقی کی جانب پہلا قدم ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ موسمیاتی تبدیلیوں، قدرتی آفات اور دیگر خطرات نبردآزما ہے،

گزشتہ کچھ برس سے قدرتی آفات کے باعث کافی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وبائی امراض ، گرمی کی لہر، سیلاب، خشک سالی ، آگ اوردھماکوں کے متعدد حادثات ہوئے، صوبے کی بڑھتی آبادی ، قدرتی آفات اور کورونا جیسی وبائی ا مراض کا سامنا ہے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، حکومت کی اولین ترجیح لوگوں کو ہنگامی ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت حادثات سے نمٹنے اور مشکلات میں کمی جیسی بہترین سروس کیلئے کوشاں ہیں، حکومت سندھ کا ریسکیو 1122 پروجیکٹ کے تحت ریسکیو سروس کے آغاز نیا اقدام ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہمارے پاس 230 ایمبولینسز ہیں، پہلے مرحلے میں کراچی ڈویژن ایمبولینسز دی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں صوبے کے دیگر ڈویژنوں اور اضلاع میں چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت ایک سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کرنا ہے، مرکزی سینٹر اور دیگر کامنڈ سینٹرز ایک دو ماہ میں آپریشنل ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے صوبے میں ایمرجنسی ریلیف سروس کی فراہمی کو بہتر بنائیں گے، ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم عوام کی خدمت، ان کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں