ایرانی ڈرون طیارے

جدید ترین ایرانی ڈرون طیارے سیمرغ کی رونمائی

تہران(عکس آن لائن) ایران کی وزارت دفاع کے تیار کردہ جدید ترین ڈرون طیارے کی رونمائی کردی گئی۔سیمرغ کی تقریب رونمائی جنوب مشرقی ایران میں کنارک نیول بیس میں منعقد ہوئی۔ایران کی بری فوج کے لیے تیار کیے جانے والے سمیرغ ڈرون طیارے جاسوسی اور دشمن پر حملے کے لیے استعمال کیے جاسکیں گے۔

سیمرغ میں ڈرون طیارے پچیس ہزار فٹ کی بلندی پر 15 سو کلومیٹر کی حدود میں مسلسل 24 گھنٹے تک پرواز کرسکتے ہیں۔قبل ازیں ایرانی ماہرین کا تیار کردہ ایک بحری جہاز بھی عالمی سمندری مشن میں شرکت کی غرض سے ایرانی بحریہ کے حوالے کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں