سراج الحق

جدوجہد کرکے ملک میں اسلامی نظام لائیں گے، سراج الحق

لاہور (نمائندہ عکس)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جدوجہد کرکے ملک میں اسلامی نظام لائیں گے، آج کا دن تاریخی ہے، پاکستان کی صورت میں ہمیں انعام سے نوازا گیا، اس عظیم ملک کے لیے مسلمان آگ و خون کے دریاوں سے گزرے۔ اتوار کو یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی خاطر لڑنا، جدوجہد کرنا اور بہتری کے لیے کوشش عظیم جہاد ہے، پاکستان زمین کا ٹکرا نہیں، ایک نظریہ ہے، جدوجہد کرکے ملک میں اسلامی نظام لائیں گے، پاکستان کا بننا معجزہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعتراف کرنا ہوگا کہ پاکستان میں بہنے والے خون کے ساتھ انصاف نہیں کرسکے، آج پنجابی، پٹھان یا بلوچی ملے گا لیکن پاکستان چاہتا ہے میرا بھی وجود ہو۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ زبان کی بنیاد پر پاکستان کو توڑا گیا، مغربی پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ، بیوروکریسی نے بنگلہ دیش بنانے میں کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مطالبہ ہے کہ الیکشن ہو، کس نے روکا ہے، کے پی کے اور پنجاب کی اسمبلی تحلیل کریں ابھی الیکشن ہوجائے گا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مسلم لیگ کی حکومت کا تسلسل ہے، سابق وزیراعظم نے محمد بن سلمان کے تحفے کو پہننے کی بجائے فروخت کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے چھوٹے کردار اور کمزور حوصلوں کے لوگ 22 کروڑ عوام کی قیادت کے قابل نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں