جج ویڈیو اسکینڈل

جج ویڈیو اسکینڈل،مرکزی ملزم میاں طارق کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد(عکس آن لائن ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جج ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم میاں طارق کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق جج ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم میاں طارق نے انسداد دہشتگردی عدالت میں طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کی تھی ۔

گزشتہ روز عدالت نے میاں طارق کی دلائل مکمل ہونے پر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،جسے بدھ کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے سناتے ہوئے ملزم میاں طارق کی درخواست ضمانت مستردکردی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ میاں طارق کی درخواست ضمانت میرٹ پر پوری نہیں اترتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں