ماہ نور

جب سے شوبز میں کام کررہی ہوں انداز اور معیار کو نہیں بدلا ‘ماہ نور

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ و پرفارمز ماہ نور کا کہنا ہے کہ جب سے شوبز میں کام کررہی ہوں انداز اور معیار کو نہیں بدلا اور نہ ہی بدلوں گی ،انہوں نے کہا کہ رقص میں مہارت رکھتی ہوں میں نے سٹیج کے علاوہ فلموں اور ٹی وی سیریلز میں اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایااس کے علاوہ میں دبئی ،انگلینڈ، ملائشیا سمیت کئی ممالک میں شوز بھی کیے فنی سفر کے ہر موڈ پر کامیابیاں میرا مقدر بنی ،

ماہ نور نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ان دنوں اپنے ویب چینل ملٹی انٹر ٹینمنٹ پر مختلف پروگرامز میں مصروف ہوں اپنے ویب چینل کے پروگرامز میں نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنے کا بھر پور عزم ہے ،انہوں نے کہا کہ ملٹی انٹر ٹینمنٹ ویب چینل پر تمام پروگرامز بے حد عوامی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں ہمیشہ میعار ی پروجیکٹ میری ترجیع رہی ہے اپنے ویب چینل پر بھی میعاری پروجیکٹ کے پروگرام ہی پیش کر رہی ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں