عارف لوہار

جب تک ہمت ہے اپنے والد کی میراث کو پوری لگن سے آگے بڑھائوں گا ‘ عارف لوہار

لاہور(عکس آن لائن)نامور گلوکارعارف لوہارنے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے والد کی میراث کو آگے بڑھایا ہے اورجب تک ہمت ہے میں اس پر پوری لگن سے گامزن رہوں گا،اگر صوفیانہ کلام کوبھرپور توجہ اوردل کے کانوںسے سناجائے تو یہ آپ کی روح میں اترجاتاہے۔ ایک انٹرویو میں عارف لوہار نے کہا کہ عالم لوہارایک ہی تھااور کوئی دوسرا ان کی جگہ نہیں لے سکتا، مجھے اس پر ہی فخر ہے کہ میرانام اپنے والد کی نسبت سے لیاجاتا ہے اور میرا دل خوشی سے باغ باغ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں نام کمانے کے لئے لگن سے کام کرنا پڑتا ہے ، چل چلائو والوں کا نام نہیں بنتا بلکہ ان کا بھی چل چلائو ہو جاتاہے اور ایک مقررہ وقت کے بعدکوئی انہیں یاد بھی نہیں رکھتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں