صوبیہ خان

جب ایک لڑکی ماں بنتی ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے یہ کتنا پیار سے بھرپور رشتہ ہوتا ہے‘ صوبیہ خان

لاہور( عکس آن لائن) اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ جب حقیقت میں ایک لڑکی ماں بنتی ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کتنا پیار سے بھرپور رشتہ ہوتا ہے ۔ ایک انٹرویو میں صوبیہ خان نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش پر بیحد خوش ہوں اور اس کی بہترین پرورش کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ شوبز میں واپسی کے بارے میں حتمی کچھ نہیں کہہ سکتی کیونکہ اب میں بیوی ہونے کے ساتھ ایک ماہ بھی ہوں اور میرے اوپر دہری ذمہ داریاں ہیں اور یہی میری ترجیح ہیں ۔صوبیہ خان نے کہا کہ ماں بننے کی خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں