جاپان کے وزیراعظم

جاپان کے وزیراعظم نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا

انٹرنیشنل ڈیسک (عکس آن لائن ) جاپان کے وزیراعظم نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، پارٹی ارکان کا کہنا ہے وزیراعظم شنزو ایبے بیماری کی وجہ سے مستعفی ہوئے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے خرابی صحت کی وجہ سےاستعفی دیا، وہ 17 اگست کو ٹوکیو ہسپتال گئے تھےاور انہیں کئی سالوں سے بڑی آنت کی سوزش کا شکار ہیں اور اب ان کی بیماری کافی بڑھ چکی ہے۔

جاپان کے وزیراعظم
جاپان کے وزیراعظم

65 سالہ شنزوایبے جاپان کے طویل دورانیہ کے وزیراعظم رہے۔ انہوں نے 2012 میں وزارت عظمیٰ سنبھالی تھی۔ اس سے قبل وہ 2006 سے 2007 تک بھی وزیراعظم رہے۔
شنزو ایبے کی کی وزارت عظمی کی مدت سمتبر 2021 میں ختم ہو گی۔ شنزو ایبے کے استعفے کی خبر کے بعد جاپانی معیشت پر منفی اثر پڑا اور سٹاک مارکیٹ 2 فیصد گر گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں