موبائل فون

جاپان: پہلی مرتبہ پیدل چلتے ہوئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ٹوکیو (عکس آن لائن) جاپان میں پہلی مرتبہ پیدل چلتے ہوئے موبائل فون کی اسکرین دیکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،

اس پابندی کا اطلاق فی الحال دارالحکومت ٹوکیو کے قریبی شہر یاماٹو میں کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس نئے قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ یا سزا نہیں ہوگی .

اور اس کا مقصد چلتے ہوئے موبائل سکرین دیکھنے کے خطرات سے اگاہ کرنا ہے۔

یاماٹو کے ریلوے سٹیشن پر اترتے ہی یہ اعلان سنائی دیتا ہے کہ چلتے وقت سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی ہے،

اپنے فونز اس وقت استعمال کریں جب اپ پیدل نہ چل رہے ہوں۔ریلوے اسٹیشن پر ہر طرف ہدایات درج ہیں.

جن کے ذریعے اس نئے قانون کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ بینرز پر لکھا ہے کہ سڑک،

پارکس یا کسی بھی عوامی مرکز میں پیدل چلتے ہوئے موبائل کی سکرین دیکھنے پر پابندی ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے اس نئے قانون کی حمایت کی ہے جس میں بڑی عمر کے علاوہ نوجوان بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں