اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جان بوجھ کر پی ڈی ایم کو نقصان پہنچایا جارہا ہے ،اتحاد میں مہلت نہیں دی جاتی ۔
اس سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو معاملات پہلے سلجھانا چاہیے تھا،ان کے بیان سے معاملات مزید خراب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر پی ڈی ایم کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، اتحاد میں مہلت نہیں دی جاتی۔ پیپلزپارٹی نے اس اتحاد کیلئے بہت زیادہ محنت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 35 سال کا لیڈر70 سال کے لیڈر سے بہتر ثابت ہوا ہے۔
انہوںنے کہاکہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا تھا، ن لیگ کے پاس اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے ہیں۔