جامعہ کراچی

جامعہ کراچی کا پرائیویٹ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی (عکس آن لائن) جامعہ کراچی نے بی اے اور بی کام پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے ۔ ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے اور بی کام پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 16 اپریل2021 تک توسیع کردی گئی ہے۔بی اے سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 4850 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 8450 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں،اسی طرح بی کام سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 6250 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 10400 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔امتحانی فارم جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک بوتھ سے 100 روپے کے عوض حاصل کرکے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر ہی واقع ایکسٹرنل یونٹ کانٹرنمبر01 سے تصدیق کرانے کے بعد سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک بوتھ پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں