جامعہ کراچی

جامعہ کراچی: اے ڈی اے ریگولر وپرائیوٹ سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان

کراچی (عکس آن لائن)ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس(اے ڈی اے)ریگولر وپرائیوٹ سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔

نتائج کے مطابق اے ڈی اے ریگولر کے امتحانات میں اقراء حفاظ ڈگری کالج کی عروبہ بنت شاہد ستارسیٹ نمبر425896 نے 820 نمبرزکے ساتھ پہلی ،عائشہ سمیع بنت محمد سمیع الزماں سیٹ نمبر425887 نے813 نمبرزکے ساتھ دوسری اور نیہا مسعود بنت محمد مسعود خان غوری سیٹ نمبر425890 نے 806 نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں5742 طلباوطالبات شریک ہوئے،839 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 1348 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کاتناسب 38.09 فیصدرہا۔اے ڈی اے پرائیوٹ کے امتحانات میں شازمہ محمودبنت محمودرحیم بھٹاسیٹ نمبر575868 نے 789 نمبرزکے ساتھ پہلی ،مدیحہ بنت حاجی اسماعیل سیٹ نمبر575167 نے 759 نمبرزکے ساتھ دوسری اور قرة العین بنت عبدالرحمن سیٹ نمبر576236 نے 741 نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں 2402 طلباوطالبات شریک ہوئے ،312 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 559 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 36.80 فیصدرہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں