جامعہ کراچی

جامعہ کراچی: ایم اے ،ڈبل ایم اے اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی (عکس آن لائن) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق ایم اے ،ڈبل ایم اے اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان31 دسمبر2020 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔طلباوطالبات اپنے رجسٹریشن فارم 4100 روپے فیس کے ساتھ31 دسمبر 2020 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ 2018 ء یا اس سے قبل گریجویشن مکمل کرنے والے طلبہ ہی رجسٹریشن فارم جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔علاوہ ازیں مضمون کی تبدیلی کے لئے 1000 روپے فیس کے ساتھ انہی تاریخوں میں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔رجسٹریشن فارم اور بینک وائوچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس وائوچرکے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع ایکسٹرنل یونٹ کائونٹرنمبر03 پر جمع کراسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں