جاری کھاتوں

جاری کھاتوں کے خسارہ میں 71 فیصد سے 2.843 ارب ڈالر تک کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) جاری مالی سال کے دوران جاری کھاتوں کے خسارہ میں 71.04فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا فروری 2019-20ء-04 کے دوران حسابات جاریہ کا خسارہ 2.843 ارب ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران حسابات جاریہ کا ملکی خسارہ 9.817 ارب ڈالر رہا تھا۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران جاری کھاتوں کے خسارہ میں 6.974ارب ڈالر یعنی 71فیصد سے زائد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں