ثقلین مشتاق

ثقلین مشتاق نے دورہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کیساتھ کام کرنے کی تصدیق کردی

لاہور (عکس آن لائن) سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے پاکستان کے خلاف سیریز میں نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ کام کر نے کی تصدیق کر دی۔ ثقلین مشتاق دورہ پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پیشکش کی تھی جس کے بعد سوچ بچار کے ساتھ پیشکش قبول کی ہے اور مختصر وقت کے لیے ذمہ داری لی ہے۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ صرف نیوزی لینڈ کے پاکستان میں قیام کے دوران کام کروں گا۔ واضح رہے کہ ثقلین مشتاق حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ تھے تاہم ثقلین مشتاق کا پاکستان ٹیم کے ساتھ کوچ کا معاہدہ نو فروری کو ختم ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں