افتخار ٹھاکر

ثقافت کسی ملک کی پہچان ہوتی ہے ،ہمیں بھی اپنی خوبصورت ثقافت کو عالمی سطح پر متعارف کروانا چاہیے ‘افتخار ٹھاکر

لاہور (عکس آن لائن)سینئر کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ ثقافت کسی بھی ملک کی پہچان ہوتی ہے اور پاکستان کی خوبصورت ثقافت موجود ہے جسے عالمی سطح پر متعارف کروانا چاہیے تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کا روشن اور خوبصورت چہرہ سامنے آسکے ۔

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی طائفے دیگر ممالک میں بھیجتے ہیں ۔ہماری حکومت کو بھی چاہیے کہ اداکاروں،موسیقاروں اور ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات پر مشتمل مختلف وفود کو دنیا بھر میں بھیجے جہاں وہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کے ساتھ اپنی ثقافت کریں اور اس کے بڑے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں