ثانیہ مرزا

ثانیہ مرزا نے 26کلو وزن کمی کے بعد نئی تصاویر شیئر کری

ممبئی(عکس آن لائن)قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 26کلو وزن کمی کے بعد نئی تصاویر شیئر کرکے سب کو حیران کردیا۔انسٹاگرام کے اپنے آفیشل اکانٹ پر ثانیہ مرزا نے وزن کم کرنے کے سفر کی روداد لکھتے ہوئے بتایا کہ 4ماہ کی انتھک محنت کے بعد اپنا مقصد حاصل کر لیا۔

انہوں نے بیٹے اذہان کی پیدائش کے بعد بڑھے ہوئے وزن کے ساتھ اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ وزن کم کرکے دوبارہ سے کھیل کے لیے بھرپور فٹ نظر آرہی ہیں۔ثانیہ نے لکھا کہ 89بمقابلہ 63کلوگرام، ہم سب کے اپنے اپنے کچھ گولز ہوتے ہیں اور مجھے اپنا مقصد حاصل کرنے کے لیے 4 ماہ کا وقت لگا تاکہ دوبارہ سے اپنی بھرپور تندرستی اور بیٹے کی پیدائش کے بعد فٹنس بحال کر سکوں۔ٹینس اسٹار نے لکھا کہ یہ بہت طویل سفر تھا کہ دوبارہ سے اسی طرح کی فٹنس حاصل کروں جیسی پہلے تھی ہمیں اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہیے بے شک لوگ کچھ بھی کہیں۔یاد رہے کہ 30اکتوبر 2018کو نامور پاکستانی کرکٹر اور بھارتی ٹینس اسٹار کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے اذہان رکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں