ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا کے 8 ملازمین کو اپ گریڈ پروموشن دے دی گئی

سرگودہا( عکس آن لائن) ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھاکے 8 ملازمین کو اپ گریڈ پروموشن دے دی گئی۔

کمشنر و چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 8 ملازمین چار سپرٹینڈنٹ کو اسسٹنٹ سیکریٹری/ اسسٹنٹ کنٹرولر ،تین اسسٹنٹ کو سپرٹینڈنٹ اور ایک ڈیٹا انٹری سپروائئز کو اسٹنٹ کے عہدہ پر ترقیاں دینے کی منظوری دے دی گئی۔

اس موقع پر کمشنرو چیرمین محمد اجمل بھٹی نے ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں مزید محنت و لگن سے کام کرنے کی تلقین کی۔اس پروموشن اجلاس میں سیکرٹری بورڈ اور ڈائریکٹر کالجز سمیت دیگر ارکان شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں