ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا

ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا میٹرک کے دوسرے ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان آج کرے گا

سرگودھا(عکس آن لائن)ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا میٹرک کے دوسرے ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان18 نومبر کو کرے گاجس کے لیے سرگودھابورڈ میں سادہ تقریب کے انعقاد کے انتظامات مکمل کر لئے گے۔زرائع کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز میٹرک کے ہونے والے دوسرے ضمنی امتحان 2023 کے نتائج کا آج 18 نومبر کو اعلان کریں گے جس کے لئے بورڈز نے تقریبات کے انتظامات مکمل کر لئے گے۔اسی طرح آج 18 نومبر کوسرگودھا بورڈ میں منعقدہ سادہ تقریب میں کمشنر و چئیرمین تعلیمی بورڈ سرگودھا محمد اجمل بھٹی کمپیوٹر کا بٹن دبا کر میٹرک کے دوسرے ضمنی امتحان 2023 کا آن لائن نتیجہ جاری کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں