وزیراعظم شہباز شریف

تین پولیو کیسز رپورٹ ہونے پر وزیر اعظم کی زیر صدارت انسداد پولیو سے متعلق ہنگامی اجلاس

اسلام آباد (نمائندہ عکس ) ملک میں حالیہ تین پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وزیر اعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں انسداد پولیو سے متعلق حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ لی گئی۔وزیر اعظم کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں وزیر صحت عبدالقادر پٹیل ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس، وزیر صحت بلوچستان احسان شاہ، صوبائی چیف سیکریٹریز اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ پولیو کیسز کی دریافت تشویش ناک ہے، حکومت پاکستان بین الاقوامی اداروں بشمول ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاو¿نڈیشن اور دیگر اداروں کا انسداد پولیو مہم کے لیے تکنیکی اور مالی امداد پر شکر گزار ہے۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ اس سال اپریل اور مئی کے مہینوں میں 3 پولیو کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں