تیل کی قیمتیں

تیل کی قیمتیں زوال پذیر، عالمی منڈی میں قیمت 30فیصد تک کم ہوگئی

ریاض(عکس آن لائن)سعودی عرب کی جانب سے قیمتوں میں کمی اور اپریل میں خام تیل کی پیداوار میں اضافے کے منصوبے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 30 فیصد تک کم ہوگئیں جس سے امریکی تیل کو ریکارڈ نقصان ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلا ؤپر تشویش کا شکار مارکیٹ میں استحکام کے لیے آرگنائزیشن برائے پیٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز (اوپیک)کی پیداوار میں کمی کی پیشکش کو روس کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد سعودی عرب نے قیمت پر جنگ کا آغاز کیا۔سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اپریل میں ہر مقام کے لیے تمام گریڈ کے خام تیل کی فروخت کی لاگت کو کم کرکے 6 ڈالر سے 8 ڈالر فی بیرل کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کو 2 ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب نے پیداوار کو روکنے کے معاہدے کے مارچ کے آخر میں اختتام کے بعد اپریل میں اپنی خام تیل کی پیداوار کو بھی 1 کروڑ بیرل فی یوم کرنے کا منصوبہ بنایا۔دنیا کے سب سے بڑے تیل کے برآمد کار ملک سعودی عرب نے دوسرے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ملک روس کو اوپیک کی جانب سے گزشتہ ہفتے پیداوار میں کمی کرنے کی پیشکش کی حمایت نہ کرنے پر سزا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔سعودی عرب، روس اور دیگر بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک نے اس سے قبل 2014 اور 2016 میں مارکیٹ میں اپنے حصے کے لیے جنگ کی تھی۔آئی این جی اکانومکس نے ایک نوٹ میں کہا کہ ‘یہ واضح طور پر قیمتوں کی جنگ ہے اور سعودی ہفتے کے اختتام پر رد عمل دینے پر سب سے پہلے تھے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں