دوبارہ نافذ

تیس جون سے کورونا کے خلاف خصوصی ضوابط ختم ہو جائیں گے، جرمن حکومت

برلن (عکس آن لائن)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کے باعث وفاقی حکومت کی طرف سے نافذ کردہ خصوصی ضوابط کی مدت میں غالبا تیس جون کے بعد تک کے لیے توسیع نہیں کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میرکل نے برلن میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی انفیکشنز کے پھیلائو کی کم رفتار کے باعث ایمرجنسی ضابطوں کی مدت جون کے آخر میں ختم ہو سکتی ہے۔

تاہم انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ضرورت پڑی، تو یہی ضابطے کسی بھی وقت دوبارہ نافذ کیے جا سکیں گے۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ایس پی ڈی کے اگلے الیکشن میں چانسلر کے عہدے کے لیے امیدوار اولاف شولس نے بھی میرکل کی رائے کی تائید کی ہے۔ جرمنی میں کورونا کے خلاف ایمرجنسی بریک کے نام سے یہ ضوابط 23 اپریل سے نافذ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں