سلیمانی پتھر

تیار شدہ سلیمانی پتھر کی برآمدات میں اپریل کے دوران 79.74 فیصد کمی ہوئی

اسلام آباد(عکس آن لائن) تیار شدہ سلیمانی پتھر کی برآمدات میں اپریل 2020ء کے دوران 79.74 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اپریل 2020ء کے دوران تیار شدہ سلیمانی پتھر کی برآمدات 11 ارب روپے تک کم ہو گئیں جبکہ مارچ 2020ء کے دوران برآمدات کا حجم 52 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح مارچ2020ء کے مقابلہ میں اپریل 2020ء کے دوران برآمدات میں 41 ارب روپے یعنی 79.74 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں