شدید برفباری

تہران میں شدید برفباری سے سڑکیں ڈھک گئیں

تہران (عکس آن لائن)ایرانی دارالحکومت میں حکام نے کہا ہے کہ تہران کی سڑکیں اتوار کو شدید برفباری سے ڈھک گئیں جس کی وجہ سے بڑی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں اور سکولوں کو بند کرنا پڑا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برفباری علی الصبح شروع ہوئی اور اس سے شہر کی کچھ بڑی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانگی متاثر ہوئی ۔ تہران کی ٹریفک پولیس کے سربراہ محمد رضا مہیندر نے سرکاری ٹیلی ویژن پر بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ گزشتہ رات کی طرح برفباری جاری رہے گی اور اس سے قدرتی طورپر ٹریفک متاثر ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ تہران کی شاہراہوں پر کچھ برف پڑی ہے اور حادثات پر فوری کارروائی کی گئی ہے ۔

شدید برفباری کی وجہ سے صبح اور دوپہر کو تہران شہر کے تمام اضلاع اور صوبے کے کچھ حصوں میں سکول بند رہے ۔ برفباری کی وجہ سے تہران کے مہرآباد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آنے جانیوالی پروازیں طویل تاخیر کاشکار ہو گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں