کتوں نے

تھرپارکر، کتوں نے پرائمری سکو ل کے11بچوں کو کاٹ لیا

تھرپارکر(عکس آن لائن)تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو کے گاؤں میں آوارہ کتوں نے پرائمری سکول کے11 بچوں کوکاٹ لیا۔تحصیل ہسپتا ل میں پاگل کتے کے کاٹنے کی ویکسن موجود نہیں ۔میڈیکل آفیسر تعلقہ ہسپتا ل چھاچھرو ڈاکٹر نریش کے مطابق متاثرہ بچوں کوتعلقہ ہسپتا ل چھاچھرومیں طبی امداد دی جارہی ہے۔واقعہ گاؤں واؤڑی میں پیش آیاجہاں آوارہ کتوں نے سکول جانے والے بچوں پرحملہ کرکے انہیں کاٹ لیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق دو بچوں کے سر کو بھنبھوڑ دیا جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ۔ڈاکٹروں نے کہا کہ ہسپتا ل میں پاگل کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں ۔ عام کتے کے کاٹے کی انجکشن لگادی گئی اور متاثرین کی مرہم پٹی کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں