اسد عمر

تھائی شہریوں کو پاکستان سے بھارتی وائرس لگنے کا امکان ہی نہیں، اسد عمر

اسلام آباد (عکس آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور ترقیات اسد عمر نے تھائی لینڈ کے دو شہریوں میں پاکستان سے بھارتی وائرس لگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ پاکستان یہ وائرس موجود نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھائی حکام سے اسے قبل کہا تھا کہ ملک میں بھارتی کووڈ کی قسم کی تصدیق ہوئی ہے، تھائی خاتون اور ان کے 4 سالہ بیٹے کو پاکستان سے واپسی پر قرنطینہ بھیج دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں برطانوی، برازیلین اور جنوبی افریقی وائرس رپورٹ ہوا تھا لیکن بھارتی قسم کی رپورٹ تاحال نہیں آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ممکن ہے کہ خاتون کو یہ وائرس تھائی لینڈ یا کہیں اور سے لگا ہو کیونکہ پاکستان میں تو اب تک رپورٹ ہی نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ تھائی لینڈ میں نئے قسم کے کورونا وائرس کی رپورٹ ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب ملک میں اپریل کے آغاز سے کورونا کی نئی لہر کی لپیٹ میں ہے جہاں بنکاک اور دیگر تفریحی مقامات میں سیاحوں کا بھی ہجوم رہتا ہے۔رپورٹ کے مطابق حال ہی میں رپورٹ ہونے والے اکثر کیسزکی تعداد برطانوی قسم ہے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے۔تھائی لینڈ کی حکومت نے بھارت سے اپنے شہریوں کے علاوہ دیگر افراد کی داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، جس کا آغاز یکم مئی سے ہوگیا کیونکہ بھارت میں گزشتہ ماہ سے ہی کورونا کیسز کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں