اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ توہین ناموس رسالتۖ پر وزیر اعظم عمران خان نے امت مسلمہ کی ترجمانی کی۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کی داخلی صورتحال پر کسی گستاخ رسولۖ کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ یورپی ممالک سمیت عالمی دنیا کو جان لینا چاہیے کہ ناموس مصطفی ۖ ہر مسلمان کو اپنی جان سے ذیادہ عزیز ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستانی قوم،امت مسلمہ کی متفقہ آواز کہ اسلامک فوبیا اور توہین ناموس رسالت ۖکے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔