لاہور( عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کل سوموار کے روز ہو گی ۔
لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔فل بنچ کی سربراہی جسٹس مس عالیہ نیلم کریں گی جبکہ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بنچ بنانے کی سفارش کی تھی، بانی پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔