حماد اظہر

توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ،تحریکِ انصاف کے 13 رہنماوں کی عبوری ضمانتیں منظور

لاہور (کورٹ رپورٹر ) لاہورکی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے 13 رہنماں کی عبوری ضمانتیں منظورکر لیں۔ تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت لاہورمیں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج محمد احمد حسنین خان نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر، یاسرگیلانی، یاسمین راشد، زبیرخان نیازی، عندلیب عباس، جمشید اقبال چیمہ عدالت کے رو بہ رو پیش ہوئے۔ دیگر رہنماوں میں مسرت جمشید، امتیازشیخ ،اعجازچوہدری، ندیم عباس بارا ،میاں اسلم اقبال، محمود الرشید اورمیاں اکرم عثمان بھی عدالت کے رو بہ رو پیش ہوئے۔

عدالت نے عبوری ضمانتیں 20 جولائی تک منظورکرتے ہوئے تحریک انصاف کے تیرہ رہنماں کی گرفتاری روک دی اور ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما ملزمان نے تھانہ شفیق آباد میں درج مقدمے میں ضمانتیں دائرکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں