عمران خان

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ( عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ 9 جنوری بروز پیر کو سماعت کرے گا،

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کو چیلنج کرر کھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں