جاوید شیخ

توجہ نہ دی گئی تو چند رہ جانے والے پروڈیوسرز بھی سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیں گے ‘ جاوید شیخ

لاہور(عکس آن لائن) سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ اگرآج فلم انڈسٹری کے مسائل پر توجہ نہ دی گئی تو چند رہ جانے والے پروڈیوسرز بھی سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیں گے ،فلم انڈسٹری ایک بہت بڑا شعبہ ہے لیکن بد قسمتی سے اسے حکومتیں وہ توجہ نہیں دیتیں جس کی اسے ضرورت ہے ، عید الفطر کے تہوار پر سینمائوںمیں نمائش کیلئے اپنی فلموںکوترجیح نہ ملناقابل افسوس ہے۔

ایک انٹرویو میںانہوںنے کہا کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو شوبزسے کما کر بطورپروڈیوسراسی شعبے پر لگا رہے ہیںلیکن اگران کے ساتھ ایسا رویہ روا رکھا جائے گا تو وہ مستقبل میں اس بار پر سوچنے پر مجبور ہوں گے کہ ہم محنت سے کمائے ہوئے پیسے پر کیوں رسک لیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کوفوری طور پر اس کانوٹس لینا چاہیے ،عید الفطر پر جو رویہ اپنایا گیا اگر یہی جاری رہا تو مستقبل میں کون ہے جو فلمیںبنائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں