ہیوسٹن (عکس آن لائن)امریکی شہر ہیوسٹن میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا ہے۔مظاہرین کے ہاتھوں میں موجود پلیکارڈز پر درج نعروں میں سے ایک نعرہ یہ بھی تھا کہ ”تم فلسطینیوں کو کبھی خاموش نہیں کر سکتے”۔مظاہرے کے شرکاء نے اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں بینر اٹھا رکھے تھے۔
شرکاء نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔ہیوسٹن مظاہرے میں پلے کارڈز پر مختلف نعرے درج تھے جن میں سے چند یہ تھے کہ ”قبضہ ختم کرو، فلسطین کو آزاد کرو”، ”فلسطینیوں ہم آپ کی حمایت کرتے ہیں”، ”تم فلسطینیوں کو کبھی خاموش نہیں کرسکتے”۔