فیصل جاوید

تمام ووٹ پارلیمانی پارٹی کی ہدایات کے مطابق دیئے گئے ہیں، فیصل جاوید

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ تمام کے تمام ووٹ پارلیمانی پارٹی کی ہدایات کے مطابق دیئے گئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ پارٹی سربراہ بھی اسی صورت میں ڈکلیئریشن بذریعہ پارلیمانی پارٹی ہیڈ دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب پارلیمانی پارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی ہوئی ہو، اس معاملے میں تو ایسا بھی نہیں ہوا، کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ تمام کے تمام ووٹ پارلیمانی پارٹی کی ہدایات کے مطابق دیئے گئے، لہذا ووٹ شمار ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں