سکولوں

تمام سرکاری و نجی سکولوں میں قرآن مجید بمعہ ترجمہ لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جائے گا،

مکوآنہ (عکس آن لا ئن ) قرآن مجید بمعہ ترجمہ لازمی مضمون کے طور پر تمام سرکاری و نجی سکولوں میں پڑھایا جائے گا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ڈویڑنل ڈائریکٹرزکو سکولوں میں وزٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق سکولوں میں قرآن مجید بمعہ ترجمہ مضمون کا الگ سے ٹائم ٹیبل مرتب کیا جائے گا،

قرآن مجید بمعہ ترجمہ کا سال کے آخر میں باقاعدہ سو نمبر کا پیپر لیا جائے گا،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ڈویڑنل ڈائریکٹر کو ہدایت جاری کردی،ڈویڑنل ڈائریکٹر سکولوں کاخود دورہ کریں گے،وزٹ کے بعد رپورٹ محکمہ تعلیم کو ارسال کی جائے گی۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز سکولز پنجاب رانا عبدالقیوم نے” بتایا کہ احکامات کے مطابق قرآن مجید بمعہ ترجمہ کا پیریڈ نہ پڑھانے والے سکول سربراہوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں