سراج الحق

تمام حکمران گیٹ نمبر چار کے ملنگ ہیں،سراج الحق

لاہور (نمائندہ عکس) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تمام حکمران گیٹ نمبر چار کے ملنگ ہیں، ان پارٹیوں نے پچھتر سال سے برسر اقتدار رہنے کے باوجود عوام کو کچھ نہیں دیا، نوجوان ہی پاکستان کا سرمایہ ہیں، حکمرانوں اور مارچ والوں کی لڑائی پاکستان کے لئے نہیں پنے ذاتی مفادات کے لیے ہے۔ اتوار کو جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے دیگر رہنماوں کے ساتھ مینار پاکستان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے داخلی سطح پر پاکستان کو کمزور کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی کرنسی پاکستان سے بہتر ہے، ہم ان ممالک کی صف میں کھڑے ہو گئے جن کا نام کوئی نہیں جانتا، کچھ لوگوں نے اس ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو نوجوان ہی ترقی دے سکتے ہیں، نوجوانوں سے درخواست ہے کہ وہ خوشحال پاکستان کے لیے میدان میں آئیں۔

جماعت اسلامی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ نوجوان ہی پاکستان کا سرمایہ ہیں، ان نوجوانوں نے ہی پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں اور مارچ والوں کی لڑائی پاکستان کے لیے نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے ہے، ان کی لڑائی نورا کشتی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ یہ تمام گیٹ نمبر چار کے ملنگ ہیں، ان پارٹیوں نے پچھتر سال سے برسر اقتدار رہنے کے باوجود عوام کو کچھ نہیں دیا۔ جماعت اسلامی کے سربراہ نے مزید کہا کہ یوتھ نے قائداعظم کا ساتھ دیا اور پاکستان بن گیا، ہم بھی یوتھ کو ساتھ لے کر اچھا اور خوشحال پاکستان دیں گے، یوتھ جماعت اسلامی کے ساتھ ہے اور یہ یوتھ ہی پاکستان کا نصیب بدلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں