کوہلی

تماشائیوں کے بغیر میچز کا ماحول سحر انگیز نہیں ہوگا، کوہلی

نئی دہلی (عکس آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے سبب خالی اسٹیڈیم میں میچز ہوئے تو تماشائیوں کا سحر انگیز ماحول یاد آئے گا۔اپنے بیان میں ویرات کوہلی نے کہا کہ ہم سب جذباتی تماشائیوں کی موجودگی میں میچز کھیلنے کے عادی ہیں،تماشائیوں کے بغیر ماحول سحر انگیز نہیں ہوگا۔کوہلی نے کہا کہ تماشائیوں کی غیر موجودگی میں میچز میں مقابلے کی کمی نہیں آئے گی۔

خالی اسٹیڈیم میں میچز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انگلینڈ کے آل راونڈر بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ تماشائیوں کے بغیر میچز کے انداز میں تبدیلی نہیں آئے گی۔فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بند اسٹیڈیم میں میچز کھیلنا عجیب لگے گا۔واضح رہے کہ کرکٹ منتظمین کی جانب سے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ان دنوں تماشائیوں کے بغیر میچز کرانے کی باتیں ہو رہی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں