مظاہرہ

تل ابیب میں نیتن یاھو کے خلاف مظاہرہ

تل ابیب (عکس آن لائن) مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں مکینوں نے اسرائیلی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاھو کی اقتصادی اور صحت سے متعلق پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب کے مرکزی علاقے میں ہونے والے مظاہرے میں شریک لوگ بدعنوانیوں میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بن یامین نیتن یاھو کی اقتصادی اور صحت سے متعلق پالیسیاں بری طرح ناکام ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کے باوجود حالیہ ہفتوں کے دوران تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف متعدد بار مظاہرے ہوچکے ہیں۔ ایکاسرائیلی عدالت نے اکیس نومبر کو، مالی بدعنوانیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دھی کے الزام میں اسرائیلی وزیراعظم پر باضابطہ فرد جرم بھی عائد کردی ہے۔نیتن یاھو کو ملکی سودوں میں بدعنوانیوں کے چار بڑے مقدمات کا سامنا ہے جن کی مجموعی مالیت اربوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں