سرمایہ کاری بورڈ

تعمیراتی شعبہ میں 4 ماہ کے دوران 12.6ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی،سرمایہ کاری بورڈ

مکوآنہ (عکس آن لائن)تعمیراتی شعبہ میں رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 12.6ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24ـ2023 کے پہلے4 ماہ کے دوران ملک میں تعمیرات کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 12.6 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ 4 سال کے دوران تعمیرات کے شعبے میں مجموعی طور پر107.5ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

مالی سال20ـ2019کے دوران تعمیرات کے شعبے میں 20.9ملین ڈالر، مالی سال 21ـ2020کے دوران31.1ملین ڈالر، مالی سال 22ـ2021 کے دوران 36.5ملین ڈالر، 23ـ2022کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 19ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں