اداکارہ لائبہ خان

تعلیم بھی مکمل کرنے کی خواہش مند ہوں کیونکہ ساری عمر تو شوبز میں نہیں گزارنی ‘ لائبہ خان

لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ سیکنڈ ایئر کی سٹوڈنٹ ہوں کام کے ساتھ ساتھ پڑھائی مشکل ہوتی ہے لیکن سب کرنا پڑتا ہے’میں تعلیم بھی مکمل کرنے کی خواہش مند ہوں کیونکہ ساری عمر تو شوبز میں نہیں گزارنی اور ویسے بھی اسے ہوائی روزی کہا جاتا ہے۔

ایک انٹر ویو کے دوران لائبہ خان نے کہا کہ مجھے کام کی تلاش میں زیادہ جدوجہد نہیں کرنا پڑی کیونکہ ساری محنت میری والدہ نے کی ہے اور یہ انہی کا کریڈٹ ہے مجھے کسی جگہ بھی پریشانی یا ہراسمنٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ جب آپ خود اچھے ہوتے ہیں تو پھر دوسرے بھی اچھے طریقے سے پیش آتے ہیں ویسے بھی اب انڈسٹری میں زیادہ تعداد تعلیم یافتہ لوگوں کی ہے جو صرف کام کے لئے آئے ہیں اگر چند برے لوگ ہیں بھی تو آپ انہیں شٹ اپ کال دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں