شفقت محمود

تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ بوجھل دل سے کیا، امید ہے جنوری تک تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے، شفقت محمود

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق فیصلہ بوجھل دل سے کیا، امید ہے جنوری تک تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے ۔ بچوں میں جس طرح میری مقبولیت بڑھی خوش نہیں ہوں ۔ بچوں کو چھٹیوں کی بجائے تعلیم پر توجہ دینی چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ سوشل میڈیا پر چھٹیوں کے حوالے سے میری متعلق کئی باتیں مزاحیہ ہیں سوشل میڈیا پر بچوں میں جس طرح میری مقبولیت بڑھی ہے اس پر خوش نہیں ہوں سوشل میڈیا کا دور ہے لوگ تفریح محسوس کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق فیصلہ بوجھل دل سے کیا لیکن تعلیم سے پہلے بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے امید ہے جنوری تک تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے ۔ بچوں کی چھٹیاں کرنے کی بجائے تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے چھوٹی دنیا حقیقتوں سے آگاہ نہیں ہے ہماری ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بچوں کی طرف سے دی جانے والی دعائیں اچھی لگی ہیں ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ہم تو ہاسٹل میں بھی روتے پیٹتے جاتے تھے لیکن بدقسمتی سے ہمارا تو کوئی امتحان منسوخ نہیں ہوا ۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت کو کوئی نہیں پہنچ سکتا

اپنا تبصرہ بھیجیں