ترین گروپ

ترین گروپ کے مسائل حل کرنے کیلئے افسران کو ہدایات جاری

لاہور(نمائندہ عکس)پنجاب کے وزیرتعلیم مراد راس ترین گروپ کے مسائل حل کرنے کیلئے سرگر م ہوگئے۔لاہور سے جاری بیان میں ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ترین گروپ تحریک انصاف کا اہم حصہ ہے، اس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے جب کہ اگلے 24 گھنٹوں میں ترین گروپ سے اہم ملاقات کی جائے گی۔

مراد راس نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو ترین گروپ کے ممبران کے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے ممبران کے مابین اختلاف رائےمضبوط جمہوری نظام کا عکاس ہے، اندرونی مسائل دیرینہ نہیں، انہیں جلد حل کرلیں گے۔ذرائع کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ نے ترین گروپ کے مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ اضلاع کے افسران کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں جس میں افسران سے کہا گیا ہے کہ ترین گروپ کے علاقوں میں زیر تکمیل کاموں سے بھی آگاہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں