ترک صدر

ترک صدر 19جولائی کو ایران کا دورہ کرینگے

انقرہ(عکس آن لائن)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 19جولائی (منگل کو)کو ایران کا سرکاری دورہ کریں گے،اس موقع پر وہ ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے ملاقات کے دوران تجارت کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور بارے تبادلہ خیال کریں گے۔ ترک میڈیا کے مطابق دورہ ایران کے دوران صدر رجب طیب اردوان تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کر یں گے،اس موقع پر تجارتی حجم کو بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور بشمول سکیورٹی پر یکجہتی بڑھانے کے اقدامات بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دونوں صدوربات چیت کے دوران 24 فروری سے جاری روس یوکرین جنگ، اس کے باعث پیدا ہونے والے توانائی و خوراک کے بحران اور جنوبی قفقاز کے استحکام بارے بھی غور کریں گے، اس کے علاوہ باہمی تعاون کے فروغ اور اٹھائے جانے والے مشترکہ اقدامات کے بارے میں مشاورت کی جائیگی،اس دورے کا مرکزی ایجنڈا دو طرفہ تعلقات پر مبنی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں