انقرہ(عکس آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردوان14 فروری کو مصر کا دورہ کریں گے۔ غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق صدر اردوان صدر عبدالفتح السیسی سے ترکیہ اور مصر کے درمیان تعلقات بڑھانے پر بات کریں گے۔
ترک ذرائع کے مطابق صدر اردوان مصری ہم منصب سے بالخصوص فلسطینیوں کی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔دونوں رہنما غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور امدادی سامان تیزی سے پہنچانے پر بھی بات کریں گے۔