داؤد اوگلو

ترک صدر کے حکم پر استنبول میں یونیورسٹی بند،اپوزیشن لیڈر کی شدید تنقید

انقرہ (عکس آن لائن) ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے حکم پر سابق وزیراعظم داؤد اوگلو کی استنبول

میں قائم شہر یونیورسٹی کو بند کیے جانے پر داؤد اوگلو نے صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق استنبول میں ایک تقریب سے خطاب میں داؤد اوگلو نے کہا کہ صدر طیب ایردوآن

کے دفتر سے نصف شب کو استنبول کی ایک بہترین درس گاہ کو بند کرنے کا حکم صادر ہوا۔

یونیورسٹی بند کرنے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے تعلیم کو نظرانداز کردیا ہے۔

سب کچھ ایردوآن کی بدمعاشی کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔ انہوں نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے حکومتی

عہدیداروں اور طیب ایردوآن کو بے ضمیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ ان مردہ ضمیر

حکمرانوں نے استنبول شہر یونیورسٹی کو بند کرنے کا حکم کیوں دیا۔ اس لیے دیا کیونکہ یہ طیب ایردوآن کا آرڈر تھا۔

اس گھٹیا فیصلے سے پوری قوم کو یہ پیغام دیا گیا کہ تعلیم کا حصول حکومت کی ترجیحات میں نہیں ،

بلکہ تحصیل کے لیے ہونے والی کوششوں کو دبانے کی کوشش کی جاری ہے۔

خاص طورپر دینی جماعتوں کو دباؤ میں لایا جا رہا ہے تاکہ وہ جھک جائیں یا اپنا کام چھوڑ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں